Voice of Asia News

چوہدری نثار کو بلیک میلنگ کے بجائے ن لیگ چھوڑ دینی چاہیے، خورشید شاہ کی وائس آف ایشیا سے گفتگو

سکھر(وائس آف ایشیا)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو بلیک میلنگ کے بجائے ن لیگ چھوڑ دینی چاہیے۔گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پروائس آف ایشیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کو بلیک میلنگ کے بجائے پارٹی چھوڑ دینی چاہیے، ان کے اپنی قیادت سے اختلافات ہیں تو وہ پارٹی کے اندر رہ کر معاملات کو حل کریں۔ایک سوال پر قائد حزب اختلاف نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں اختلافات کو ان کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی ٹوٹ چکی ہے اور اب اس میں مفادات کی جنگ چل رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے