Voice of Asia News

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 15 فروری تک ملتوی

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کے بعد احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسوں کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی۔ غیرملکی گواہوں کے وڈیو لنک پربیانات 22 فروری کو لئے جائیں گے جب کہ آج طلب کیے گئے استغاثہ کے 4 گواہوں کے بیانات بھی قلمبند نہ ہوسکے۔اس سے قبل سماعت کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پہنچے۔ سماعت کے دوران نوازشریف نے دو ہفتے کے لئے حاضری سے استثنیٰ مانگا۔ نوازشریف نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ  اہلیہ کی عیادت کیلئے برطانیہ جانا ہے جس کے باعث  19 فروری سے دو ہفتے کے لئے دیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں ضمنی ریفرنس منظورکرلیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے