Voice of Asia News

جاپان میں نقل و حمل کی کمپنیوں کے کرایوں میں اضافہ

ٹوکیو (وائس آف ایشیا)جاپان کی نقل و حمل کی کمپنیوں نے موسم بہار میں افرادی قوت میں کمی کے باعث اپنے کرایوں میں اضافے کردیاہے۔ جاپان کے خبررساں ادارے کے مطابق موسم بہار کے دوران نقل مکانی اور افرادی قوت کی کمی کے باعث مختلف کمپنیوں نے اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ کمپنیوں نے جز وقتی کارکنان کے لیے اجرتوں میں اضافے کو اس کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔نپون ایکسپریس نے معمول کے مطابق اکیلے رہنے والے شخص کے سامان کی نقل و حمل کی قیمت میں مارچ کے وسط سے اپریل کے اوائل تک تقریباً 18 ڈالر کا اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اب اس موسمیاتی فیس کو مزید 45 ڈالر تک بڑھا دے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جز وقتی ملازمین کی اجرتوں میں گزشتہ سال کی نسبت 10 سے 20 فیصد اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی گی کیونکہ اٴْس کو ایسے کارکنان کو تلاش کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے