Voice of Asia News

گلوکارہ ناہید اختر کو خدمات کے اعتراف میں ایک کروڑ روپے کا چیک

لاہور(وائس آف ایشیا) پنجاب حکومت نے نامور گلوکارہ ناہید اختر کو موسیقی کے شعبے میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایک کروڑ روپے کا چیک دیا ہے۔ لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران ترجمان حکومت پنجاب ملک احمد خان نے وزیراعلیٰ کی نمائندگی کرتے ہوئے گلوکارہ ناہید اختر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک کروڑ روپے کاچیک دیا۔اس موقع پر ملک احمد خان نے کہا کہ ناہید اختر نے موسیقی میں نیا انداز متعارف کراکے صحیح معنوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا، بلاشبہ پاکستان میں موسیقی کے شعبے میں گلیمر ناہید اخترکی وجہ سے آیا، ان کے گانے آج بھی مقبول عام ہیںواضح رہے کہ 70 کی دہائی میں پیش کیے گئے ثقافتی پروگرام ’’لوک میلہ‘‘کے ذریعے اپنی مدھر اور خوبصورت آواز سے لوگوں کو متاثر کرنے والی پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ناہید اختر نے موسیقی کی دنیا میں خوب نام کمایا ۔ فلم ’’ننھا فرشتہ‘‘کے نغمے’’دل دیوانہ دل‘‘نے ناہید اختر کی شہرت میں مزید اضافہ لیکن فلم شمع کے گیت ’’کسی مہرباں نے آکے میری زندگی سجادی‘‘ نے ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ کردیا۔ موسیقی کی دنیا میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے لیے انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے