Voice of Asia News

برطانوی کنزرویٹیو پارٹی کے وفد کی سعودی عرب آمد،شاہ سلمان سے ملاقات

لندن(وائس آف ایشیا)برطانیہ کی کنزرویٹیو پارٹی کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے سعودی عرب کے دورے کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ان کے محل میں ملاقات کی۔عرب ٹی وی کے مطابق کنزرویٹیو پارٹی کے رہ نما لارڈ فرانسیس ماوڈی اور مشرق وسطیٰ کے لیے پارٹی کے بعض عہدیداروں پر مشتمل وفد نے شاہ سلمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔برطانوی سیاسی رہ نماؤں کے وفد کی شاہ سلمان سے ملاقات کے دوران دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خطے کے سلگتے مسائل پربھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر سعودی کابینہ کیرکن اور وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیرخارجہ عادل الجبیر، مجلس شوریٰ کے وائس چیئرمین ڈاکٹرمحمد بن امین الجفری بھی موجود تھے جب کہ برطانوی وفد میں سعودی عرب میں برطانیہ کیسفیر سائمن کولیس، کنزرویٹیو پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ مارک گرنیہ، جیمز ھیابی، اسٹیفن میٹکاؤ، لارڈ فرانسیس پارینق، کیتھ سمبسو اور مشرق وسطیٰ گروپ کی ڈائریکٹر شالروٹ لیسی اور مارک مورسن شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے