Voice of Asia News

شام اور اسرائیل کی سرحد کے قریب ایرانی سرگرمیوں پر تشویش ہے،برطانیہ

لندن(وائس آف ایشیا)برطانوی وزیرخارجہ بوریس جونسن نے شام اور اسرائیل کی سرحد پر ایرانی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شام اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر ایران کی موجودگی کسی بڑے خطرے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔بوریس جونسن نے روس پر زور دیا کہ وہ اپنے حلیف ایران پر شام میں مداخلت بند کرنے پر زور دے اور تہران کو اشتعال انگیزی سے روکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کی شام میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش شام کے تنازع کیپرامن سیاسی حل کی مساعی کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ ایران کی سرگرمیوں سے شام میں امن وامان کی بحالی کی راہ میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔بوریس جونسن نے روس پر زور دیا کہ وہ اپنے حلیف ایران پر شام میں مداخلت بند کرنے پر زور دے اور تہران کو اشتعال انگیزی سے روکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے