Voice of Asia News

خط میں سفید پاؤڈر ملنے پر ٹرمپ جونیئر کی اہلیہ ہسپتال منتقل

نیویارک (وائس آف ایشیا) امریکی پولیس نے کہا ہے کہ سفید پائوڈر والے ایک خط کا لفافہ کھولنے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ کو حفاظتی اقدامات کے تحت ہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ خط ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ٹرمپ جونئیر کے نام تھا اوراس پر ان کے مین ہٹن اپارٹمنٹ کا پتا درج تھا۔ونیسا ٹرمپ اور موقع پر موجود دو دیگر افراد کو فائرفائٹرز نے تشخیص کے لیے ہسپتال پہنچایا۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ انھیں خط میں موجود سفید سفوف کی جانچ کے بعد تصدیق ہوئی ہے کہ وہ غیرمضر تھا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بظاہر ونیسا ٹرمپ اس چیز سے جسمانی طور پر متاثر نہیں ہوئی ہیں۔بعدازاں ٹرمپ جونیئر نے ٹویٹ کیا کہ ان کا خاندان محفوظ ہے اور انھوں نے اس واقعے کو ناگوار قرار دیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے