Voice of Asia News

تباہ ہونے والے روسی مسافر بردار طیارے کے دونوں بلیک باکس مل گئے

ماسکو(وائس آف ایشیا)روسی مسافر بردار طیارے کے دونوں بلیک باکس تلاش کر لیے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے شہری تحفظ کے ادارے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ باکس جائے حادثہ کے قریب ہی ملے ہیں، جن میں سے ایک کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ اتوار کو ساراتو ایئر لائن کا جہاز ماسکو کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار تمام اکہتر افرد ہلاک ہو گئے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ممکنہ طور پر خراب موسم اس طیارے کی تباہی کا باعث بنا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے