Voice of Asia News

ایرانی صدرحسن روحانی کل (جمعرات کو)بھارت کا تین روزہ دورہ کرینگے

نئی دہلی(وائس آف ایشیا)ایرانی صدرحسن روحانی کل (جمعرات کو)بھارت کا تین روزہ دورہ کرینگے، بھارت اور ایران ، ایرانی چابہار بندرگاہ سمیت مختلف منصوبوں پر شراکت داری میں کام کر رہے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق صدر حسن روحانی جمعرات کو تین روزہ دورے پر بھارت پہنچیں گے، ایرانی صدر بھارتی رہنماوں سے علاقائی، عالمی اور باہمی امور پر بات چیت کرینگے۔بھارتی وزیراعظم مودی نے گذشتہ برس ایرانی صدر کو دورہ بھارت کی دعوت دی تھی، بھارت ایران پر عالمی پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل اور گیس کا بڑا خریدار رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے