Voice of Asia News

اسرائیل میں 60 فیصد فلسطینی بچوں کو تشدد کا سامنا

مقبوضہ بیت المقدس(وائس آف ایشیا) اسرائیل میں 60 فیصد فلسطینی بچوں کو جسمانی و نفسیاتی تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فلسطینی قیدیوں کی جمعیت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں فلسطینی بچوں کو جسمانی و نفسیاتی تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بچوں پر کئے جانے والے تشدد میں ’’بچوں کو رات گئے حراست میں لے کر جیلوں میں ڈالنا، جسمانی حملوں کا نشانہ بنانا، ڈرا دھمکا کر طویل عرصے تک تفتیش کرنا، طویل عرصے تک کھانے پینے سے محروم رکھنا اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنانا‘‘ شامل ہیں۔فلسطینی قیدیوں کی جمعیت سمیت متعدد اداروں کی شراکت سے تیار کردہ اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں اس وقت 7 ہزار فلسطینی قیدی بند ہیں جن میں سے 481 مقبوضہ مشرقی بیت المقدس سے ہیں، 57 عورتیں اور 300 بچے شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے