Voice of Asia News

جاپان اور سنگاپورکے درمیان شمالی کوریا کے حوالے سے اتفاق رائے

سنگاپور (وائس آف ایشیا)جاپان اور سنگاپور کے وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی عائد کردہ پابندیوں کے حوالے سے شمالی کوریائی حکومت کے خلاف تعاون پر اتفاق کیا ہے۔سنگاپور کے دورے پر آئے جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے وزیر خارجہ ویویان بالاکرشنن سے ملاقات جس میں دوطرفہ باہمی امور سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیر خارجہ کونو نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کو اقوام متحدہ کی پابندیوں سے بچنے کے لیے کوئی موقع فراہم نہ کرنے کے لیے تعاون کریں کیونکہ شمالی کوریا اس حوالے سے ماہرانہ طریقے اپناتا رہتا ہے۔ اس موقع پر بالاکرشنن نے کہا کہ آسیان ممالک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد پر مکمل عمل داری کے حوالے سے اپنا کردار بخوبی ادا کریں گے۔دونوں وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا پر مزید دباؤ بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے