Voice of Asia News

چینی صدر کی فوج کو ترقی اور خلا بازی کے نصب العین کیلئے بہتر خدمات سر انجام دینے کی ہدایت

چھگندو(وائس آف ایشیا) چینی صدر شی جن پنگ نے جشن بہار سے قبل چین کے صوبہ سی چھوان کی بارہ مئی دو ہزار آٹھ کو آنے والے زلزلے سے متاثرہ اینگ شیو کاونٹی کا دورہ کیا اور زلزلے کے دس برسوں بعد مذکورہ کاونٹی میں آنے والی تبدیلیوں اور ترقی کا جائزہ لیا،گاوں اور شہروں کی یکساں ترقی پر زور دیا ، فوجی اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ نئے عہد میں چینی فوج کی ترقی اور چین کے خلا بازی کے نصب العین کے لیے بہتر خدمات سر انجام دیں۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ سی چھوان کی بارہ مئی دو ہزار آٹھ کو آنے والے ون چھوان زلزلے کے باعث متاثرہ اینگ شیو کاونٹی کا دورہ کیا اور زلزلے کے دس برسوں بعد مذکورہ کاونٹی میں آنے والی تبدیلیوں اور ترقی کا جائزہ لیا۔چینی صدر نے ایک مقامی ریسٹورنٹ کا دورہ کیا اور لوگوں سے ان کے معمولات زندگی سے متعلق دریافت کیا۔بارہ مئی دو ہزار آٹھ کو آنے والے زلزلے کو دس برس ہو چکے ہیں ۔ اس عرصے کے دوران زلزلے سے متاثرہ اینگ شیو کاونٹی کو دیہی سیاحت کے فروغ سے اقتصادی ترقی کی ایک نئی راہ میسر آئی ہے۔اینگ شیو کاونٹی کے بعد شی نے چین کے شہر چھینگ دو کے جان چھی گاوں کا دورہ کیا اور گاوں کی ترقی کے حوالے سے حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو سراہا ۔جان چھی گاوں چین کا ایک مثالی گاوں ہے۔دو ہزار سترہ کے دوران مذکورہ علاقے کی مجموعی معاشی آمدنی چھیالیس لاکھ بیس ہزار یوان تک جاپہنچی ہے جبکہ مقامی باشندوں کی اوسط سالانہ آمدنی چھبیس ہزار یوان سے زائد ہے جو ملکی اوسط معیار سے زیادہ ہے۔ شی جن پھنگ نے جان چھی کے خصوصی آن لائن سروس ہال میں انٹرنیٹ پلس زراعت پلیٹ فارم کا معائنہ کرتے ہوئے انٹرنیٹ کے ذریعے پیداوار اور مارکیٹنگ کے نئے راستے کے حصول کیلئے گاوں والوں کی حوصلہ افزائی کی۔چین کے صدر مملکت و،مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پھنگ نے سی چھوان جہاں فوجی اڈہ قائم ہے وہاں انہوں نے فوجی دستوں کے اہلکاروں اور سپاہیوں سے ملاقات کی اور ان کو جشن بہار کی مبارک باد دی۔یہ فوجی اڈہ لانچنگ مرکز ہے۔ شی نے لاچنگ مرکز کا معائنہ کیا اور فوجی اہلکاروں کی خیریت دریافت کی اور انہیں جشن بہار کی مبارکباد بھی دی۔ شی جن پھنگ نے فوجی اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ نئے عہد میں چینی فوج کی ترقی اور چین کے خلا بازی کے نصب العین کے لیے بہتر خدمات سر انجام دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے