Voice of Asia News

سیئول کی کوششیں مخلصانہ اور متاثر کن ہیں، کم جونگ اٴْن

سیئول (وائس آف ایشیا) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اٴْن نے جنوبی کوریا کے ساتھ پائیدار مذاکرات کی بات کی ہے۔جنوبی کورین خبر رساں ادارے کے مطابق کم جونگ اٴْن نے کہا کہ مفاہمت کو آگے بڑھانے کے لیے اچھے ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔ اٴْن کی جانب سے یہ بیان اس شمالی کوریائی وفد سے ملاقات کے بعد سامنے آیا، جو جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپکس میں شرکت کے بعد واپس وطن پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سیئول حکومت کے انتظامات کو متاثر کن قرار دیا اور کہا کہ پیونگ چن میں شمالی کوریائی وفد کا استقبال ایک مخلصانہ کوشش تھی۔ کمیونسٹ کوریا کے اس وفد کی قیادت کم جونگ اٴْن کی بہن کر رہی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے