Voice of Asia News

پاکستان نے دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے ختم کر دیئے: آرمی چیف کا کابل میں خطاب

کابل(وائس آف ایشیا) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان دارالحکومت میں چیفس آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے ہو کر گزرتا ہے، پاکستان نے دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے ختم کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے اکٹھے ترقی کرتے ہیں، انفرادی طور پر نہیں، پاکستان میں بچے کھچے دہشتگرد 27 لاکھ افغان مہاجرین کا سہارا لے رہے ہیں، دہشتگرد مؤثر بارڈر سکیورٹی سسٹم نہ ہونے کا بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا اور وہ چاہتا ہے کہ کوئی دوسرا ملک بھی دہشتگردوں کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کرنے دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے