Voice of Asia News

بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، وزیرِ دفاع

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) وزیرِ دفاع خرم دستگیر نے بھارت کو وارننگ دی ہے کہ کسی بھی جارحیت پر بھرپور اور برابری کی بنیا پر جواب دیا جائے گا۔پاکستان کے وزیرِ دفاع خرم دستگیر نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے کسہ بھی قسم کی مہم جوئی کی تو اس کا منہ توڑ جواب اسی زبان میں دیا جائے گا۔خرم دستگیر نے بھارت کو وارننگ دی کہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی اور برابری کی بنیاد پر بھرپور جواب دینگے۔انہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔ ہماری مسلح افواج کو وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے عوام کی بھرپور حمایت اور تعاون حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے