Voice of Asia News

سیالکوٹ میں نقاب پوش شخص نے گھر میں گھس کر 4 بچیوں پر تیزاب پھینک دیا

سیالکوٹ(وائس آف ایشیا) پکا گڑھا کے علاقہ میں نقاب پوش شخص نے گھر میں گھس کر 4 بچیوں پر تیزاب پھینک دیا۔سیالکوٹ میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تھانہ مراد پور کے علاقہ پکا گڑھا میں نقاب پوش ملزم نے ایک گھر میں گھس کر خواتین پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں 3 کم سن بچیوں سمیت 4 لڑکیاں جھلس گئیں۔ متاثرہ لڑکیوں میں 20 سالہ افشاں ، 8 سالہ آمنہ ، 7 سالہ عائشہ اور 6 سالہ جنت شامل ہیں۔ متاثرہ بچیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 20 سالہ افشاں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے کیونکہ اس کا چہرہ بری طرح جھلس چکا ہے۔ پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے