Voice of Asia News

نواز شریف کیخلاف عزیزیہ اور فلیگ شپ ضمنی ریفرنسز دائر کرنیکی منظوری

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) چیئرمین نیب نے نواز شریف کے خلاف عزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ نیب کی جانب سے آج ضمنی ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق، نواز شریف، حسن اور حسین کے خلاف نئے شواہد ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہیں، فلیگ شپ ریفرنس میں حسن اور حسین کی آف شور کمپنیوں کی نئی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ العزیزیہ ریفرنس میں نئے شواہد کو ضمنی ریفرنس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، نیب آج دونوں ضمنی ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کر دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے