Voice of Asia News

ایشوریہ رائے بچن کی فلم ’’فنے خان ‘‘کی پہلی جھلک جاری

ممبئی (وائس آف ایشیا) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی فلم ’’فنے خان ‘‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی فلم ’’فنے خان ‘‘ سے پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے جس میں اداکارہ ایشوریہ رائے بچن گلوکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم میں اداکار انیل کپور اور راج کمار رائو بھی شامل ہیں۔ ہدایتکار اتول منجریکر کی فلم ’’فنے خان ‘‘ ہالی وڈ فلم ’’ایوری باڈیز فیمس ‘‘کا ریمیک ہے۔ فلم رواں سال 13 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے