Voice of Asia News

کبھی ویلنٹائن ڈے نہیں منایا، اپنے کام سے شادی کر لی ہے، ٹائیگر شروف

ممبئی (وائس آف ایشیا) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کام سے شادی کر لی ہے اور انہیں اس سے محبت ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی ویلنٹائن ڈے نہیں منایااور ہر کوئی یہ بات جانتا ہے، میں نے اپنے کام سے شادی کر لی ہے اور مجھے اس سے محبت ہے۔ انہوں نے ہدایتکار وکاس بھل کی فلم ’’سپر 30 ‘‘ کا حصہ بننے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں فلم کا حصہ نہیں ہوں ،انہوں نے فلمساز اور اپنے آئیڈل ریتھک روشن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اداکار ٹائیگر شروف فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2 ‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے