Voice of Asia News

روہت شرما کے ون ڈے کیریئر کی 17ویں سنچری

پورٹ الزبتھ (وائس آف ایشیا) بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے جنوبی افریقہ میں روٹھی فارم کو منا لیا، انہوں نے پروٹیز کے خلاف پانچویں ایک روزہ میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کی جنوبی افریقن سرزمین پر پہلی جبکہ مجموعی طور پر 17ویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایلن بورڈر، اعجاز احمد اور گرانٹ فلاور کے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔گزشتہ روز پروٹیز کے خلاف کھیلے گئے پانچویں ایک روزہ میچ میں شرما نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی، یہ ان کی 17ون ڈے سنچری ہے، اس کے علاوہ انہوں نے سابق آسٹریلوی بلے باز ایلن بورڈر، پاکستانی کھلاڑی اعجاز احمد اور زمبابوے کے گرانٹ فلاور کے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، بورڈر نی6524، اعجاز نے 6564 اور فلاور نے 6571 رنز بنا رکھے تھے، روہت شرما نے 6579 رنز بنائے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے