Voice of Asia News

تین ملکی ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ جمعہ کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا

آکلینڈ (وائس آف ایشیا)تین ملکی ٹی 20 سیریز کا پانچواں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (کل)جمعہ کو آکلینڈ میں کھیلا جائیگا جس میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ سیریز میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ کل سیریز کے پانچویں میچ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آکلینڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ چھٹا اور آخری میچ 18 فروری کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا پہلے تین میچز جیت کر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔ فیصلہ کن معرکہ 21 فروری کو آکلینڈ میں ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے