Voice of Asia News

کرکٹر صہیب مقصود نے زندگی کی نئی اننگز شروع کردی

ملتان(وائس آف ایشیا)قومی کرکٹر صہیب مقصود نے بھی زندگی کی نئی اننگز کی شروعات کردی ۔گرین شرٹس کیلئے 26 ایک روزہ اور 20 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے کرکٹر صہیب مقصود نے رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی حرا کنول کے ساتھ نئی زندگی کی شروعات کردی ہے اور دونوں کا ولیمہ ویلنٹائن ڈے کو ہو گا۔صہیب مقصود کا کہنا ہے کہ وہ اپنا ہنی مون پی ایس ایل کے دوران یو اے ای میں ہی منائیں گے کیوں کہ ان کا اصل فوکس پی ایس ایل پر ہو گا۔ خیال رہے کہ صہیب مقصود کا رشتہ ان کے گھر والوں نے طے کیا ہے اور یہ ارینج میرج ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے