Voice of Asia News

اسرائیلی پولیس کی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست

مقبوضہ بیت المقدس (وائس آف ایشیا) وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف پولیس نے کرپشن کے مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق پولیس نے طویل تحقیقات کے بعد وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر کرپشن کے دو مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم پر باقاعدہ الزامات عائد کرنے کا اختیار اٹارنی جنرل کے پاس ہے تاہم اس حوالے سے کئی ہفتے یا مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔دوسری جانب بینجمن نیتن یاہو نے ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بے قصور ہیں اور وہ قوم کی خدمت اور رہنمائی کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ بینجمن نیتن یاہو گزشتہ بارہ برس سے وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہیں اوران پر مالی بدعنوانی کے الزامات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے