Voice of Asia News

جنوبی کوریا کے ساتھ مذاکرات ہو سکتے ہیں، کم جونگ اٴْن

پیانگ یانگ(وائس آف ایشیا)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اٴْن نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے ساتھ مذاکرات ہو سکتے ہیں تاہم پیشرفت کے لیے اچھے ماحول کی ضرورت ہے۔ شمالی کوریا کے کے ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپکس میں شرکت کے بعد واپس وطن آنے والے وفد سے ملاقات موقع پر کم جونگ اٴْن نے کہا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ مذاکرات ہو سکتے ہیں تاہم مفاہمت کو آگے بڑھانے کے لیے اچھے ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سیئول حکومت کے انتظامات کو متاثر کن قرار دیتے ہو ئے کہا کہ پیونگ چن میں شمالی کوریائی وفد کا استقبال ایک مخلصانہ کوشش تھی۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کے اس وفد کی قیادت کم جونگ اٴْن کی ہمشیرہ کر رہی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے