Voice of Asia News

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل کا اداکارہ کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر ادائیگی کا اعتراف

واشنگٹن (وائس آف ایشیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل نے فحش فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ سٹیفنی کلفورڈ کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر ادائیگی کا اعتراف کر لیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس اداکارہ نے موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ناجائز تعلقات کا دعویٰ کیا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل ڈونلڈ کوہن نے معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو جاری کئے گئے ایک بیان میں اعتراف کیا کہ انہوں نے سٹیفنی کلفورڈ جو فلمی دنیا میں سٹارمی ڈینیئلز کے نام سے مشہور ہیں، کو اپنی جیب سے یہ رقم ادا کی تھی جو انہیں واپس نہیں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے