Voice of Asia News

نوشہرہ میں عوامی ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سے اترگئیں‘ 6 افراد زخمی

نوشہرہ(وائس آف ایشیا)نوشہرہ میں پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 6 افراد زخمی ہوگئے۔پشاور سے جانے والی عوامی ایکسپریس کو پبی اسٹیشن کے قریب اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ دوسری ٹرین خوشحال ایکسپریس کو راستہ دینے کے لیے کانٹا بدل رہی تھی کے اس دوران عوامی ایکسپریس کی 5 بوگیا ں انجن سے الگ ہوکر ٹریک سے اتر گئیں‘ حادثہ میں 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے علاج کے بعد انہیں فارغ کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق 5 بوگیوں میں 70 سے 80 افراد سوار تھے جنہیں دوسری ٹرین سے کراچی کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی بنادی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ بظاہر فنی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے تاہم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہے، انتظامیہ کی جانب سے ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے