Voice of Asia News

نواز، مریم اور صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، نیب کا وزارت داخلہ کو خط

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) نواز شریف، مریم نواز، حسن نواز، حسین نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا، ٹرائل آخری مرحلے میں ہے، قومی احتساب بیورو کا مؤقف۔نیب ذرائع کے مطابق، نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں کیونکہ ملزمان کیخلاف مقدمات کا ٹرائل اختتام کے قریب ہے اور تینوں ملزمان کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے