Voice of Asia News

پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ 31 مارچ سے پہلے ہوجائے گا: شیخ رشید کی وائس آف ایشیا گفتگو

اسلام آباد( وائس آف ایشیا) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مبینہ ایل این جی سکینڈل سے متعلق دستاویزات نیب کے حوالے کر دیں۔ کہتے ہیں کہ آدھا کام میں نے کر دیا، آدھا نیب کو کرنا ہو گا۔شیخ رشید نے مبینہ ایل این جی سکینڈل کی دستاویزات نیب کے حوالے کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے درخواستوں کا قانون کے مطابق جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔نیب ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 9 ارب بطور ترقیاتی فنڈز جاری کیے گئے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رائے عامہ کو اعلیٰ عدلیہ کے خلاف اکسانے کی سازش کی جا رہی ہے، عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ کے انتخابی اصلاحات 2017 کیس کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے پاناما کیس سے بڑا فیصلہ قرار دیااور کہا کہ آج نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ 31 مارچ سے پہلے ہوجائے گا جبکہ عدالتی فیصلے سے لودھراں کا الیکشن بھی کالعدم ہوگیا ہے۔انتخابات کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت پر نہیں ہوں گے اپنے مقررہ وقت سے آگے پیچھے ہوں گے۔ نواز شریف اس معاشرے سے واقف ہیں تاہم اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بھٹو بننے جارہے ہیں تو انہیں مبارک ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے