Voice of Asia News

نااہل شخص ایسے ہی فیصلے کا اہل تھا ،احمد سعید بھٹی صدر پی ٹی آئی جاپان کی وائس آف ایشیا سے خصوصی گفتگو

گیفوکن(وائس آف ایشیا رضا ہاشمی بیورو چیف جاپان )سپریم کورٹ آف پاکستان کے تاریخی فیصلے نے پاکستان کے تابناک مستقبل کی سمیت کا تعین کرتے ہوئے یہ باور کروا دیا ہے۔کہ نظام عدل ہی ملک کو چوروں اور لیٹروں سے پاک کر سکتا ہے۔ ایک کہاوت مشہور ہے کہ سودن چورکے ایک دن شاہ کا اور شاہ کا ایک دن بھاری ثابت ہوتا ہے۔پاکستانی عوام نے یقیناًسکھ کا سانس لیا ہو گا۔نوازشریف کو اس فیصلے کے بعد ڈوب مرنا چاہیے۔مگر وہ ایسا نہیں کریں گئے’’ شرم تم کومگر نہیں آتی‘‘ عوامی عدالت سے فیصلوں کے خواہش مند حکمرانوں کو آنے والے الیکشن میں عوام بھی اپنا فیصلہ سنا دیں گے مگر فالحال تو عدالتی فیصلوں کا سامنا کریں۔وہ دن دور نہیں جب یہ’’ ظالم ڈاکو‘ ‘ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے عمران خان نہ صرف شریف خاندان بلکہ ہر کرپٹ آدمی کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار جناب سعید احمد بھٹی نے وائس آف ایشیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ جاپان میں مقیم پاکستانیوں کی اکثریت کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔ اور اس فیصلے کے بعد جاپان میں جشن کا سماں ہے۔ ہماری ساری ٹیم عمران خان اور عدالت کوخراج تحسین پیش کر تی ہے۔واقعی نااہل شخص ایسے ہی فیصلے کا اہل تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے