Voice of Asia News

عدلیہ کے نو از شریف کی نا ا ہلی کے فیصلے نے ہماری تحریک کو جلا بخشی ہے ،چوہدری افضل چیمہ کی وائس آف ایشیا سے خصوصی گفتگو

گیفوکن(وائس آف ایشیا رضا ہاشمی بیورو چیف جاپان ) چوہدری افضل چیمہ مر کزی سینئر نا ئب صدر پی ٹی آئی جا پان نے کہا یہ ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی ادارو ں کی خود مختاری اور انصاف کے لیے جد و جہد رائیگا ں نہیں گئی آج ملک بدل رہا ہے تبد یلی و قو ع پز یر ہے اد ارے آزاد ہو رہے ہیں لو گو ں کو اپنے حقوق کا معلو م پڑ رہا ہے مظلو م اپنی آواز اس لیئے بلند کر نے میں نہیں چو کتاکہ اسے ا پنے سا تھ سیا سی پارٹی کی طرف ا خلا قی مدد کا احسا س ہو تا جا ر ہا ہے۔پی ٹی آئی کی اس جد و جہد کا مقصد پا کستا ن کو ایک آزاد اور خود مختار کر پشن سے پا ک ملک بنا نا ہے اب چوروں کا دور ختم ہو گا ۔ا نہیں منہ چھپا نے کی جگہ نہیں ملے گی ۔ن لیگ والے چا ند چڑھا نے کے چکر میں تھے کہ انہیں دن میں تا رے نظر آنا شروع ہو گئے ہیں اْلٹی گنتی شروع ہو گئی ہیں ۔ چوہدری افضل چیمہ نے کر پشن کو سب سے بڑی عوامی ’’ٹارگٹ کلنگ ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب کوئی چور ’’شور ‘‘مچا کر احتساب سے نہیں بچ سکتا، اس ملک اور پار لیمنٹ کو کر پٹ سیاستدانوں سے ہمیشہ کیلئے پاک کر نا ہوگا ‘سر کاری دفاتر کو تالے لگانیوالے افسران احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں ‘تحر یک انصاف اور قوم کرپشن کے خلاف جنگ میں متحد ہے اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اِن با تو ں کا اظہا ر پی ٹی آئی جا پا ن کے مر کزی سینئر نا ئب صدر چوہدری افضل چیمہ نے بیورو چیف وائس آف ایشیا انٹر نیشنل نیو ز ایجنسی ر ضا حسن ہا شمی سے خصوصی گفتگوں میں کیا۔ا نہو ں نے کہا کہ عدلیہ کے حا لیہ فیصلے نے ہما ری تحریک کو جلا بخشی ہے ہمارے حو صلے مزید بلند ہوئے ہیں ہمارے ادارے قابل احترام ہیں مخالفین کو بھی انکا احترام کرنا ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے