Voice of Asia News

ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں مندی

ہانگ کانگ(وائس آف ایشیا)ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں مندی رہی جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فولاد اور ایلومینیم کی درآمد پر ٹیکسوں کے نفاذ کے باعث عالمی تجارتی جنگ کا امکان ہے۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 344.74 پوائنٹ (1.13 فیصد) کمی کے ساتھ 30238.71 پوائنٹ رہا۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 1.34 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 3255.87 پوائنٹ جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 3.38 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 1825.59 پوائنٹ رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے