Voice of Asia News

یورپی یونین میں بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں پر ٹیکس کا منصوبہ

پیرس(وائس آف ایشیا)یورپی یونین کی جانب سے ایمیزون اور فیس بک جیسی بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں پر عنقریب ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ فرانسیسی وزیر خزانہ بٴْرونو لی میئر نے یہ بات ایک مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یونین کے ہر اٴْس رکن ملک میں جہاں یہ کمپنیاں سرگرم ہیں اور اٴْن کے صارفین موجود ہیں، 2 تا 6 فیصد ٹیکس کے نفاذ کا منصوبہ جلد پیش کیا جا سکتا ہے۔ یورپی کمیشن بلاک کے لئے نیا ٹیکس منصوبہ مارچ کے آخر میں پیش کرنے والی ہے۔ناقدین کے مطابق گٴْوگل، ایمیزون، فیس بٴْک اور ایپل جیسی بڑی کمپنیاں ٹیکس بچانے کے مختلف ہتھکنڈے بروئے کار لاتی ہیں، جن سے یورپی حکومتوں کو سالانہ کئی ارب یورو کا نقصان ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے