Voice of Asia News

یوٹیوب نے آف لائن ویڈیو فیچر کی سہولت کو 125 ممالک تک وسعت دے دی

کیلیفورنیا(وائس آف ایشیا)انٹرنیٹ پر ویڈیوز کی مقبول ترین ویب سائٹ یوٹیوب نے آف لائن لطف اندوز ہونے کے لیے ویڈیوز کی ڈاؤن لوڈنگ کا فیچر 125 ممالک تک بڑھا دیا۔تاہم اس فیچر کے ساتھ بعض حدیں مقرر کی گئی ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس فیچر کے تحت ویڈیو کلپس صرف موبائل ایپلی کیشن استعمال کرتے ہوئے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں اور کمپیوٹر پر یہ ممکن نہیں۔ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ویڈیوز دیکھنے کے لیے صرف 48 گھنٹوں تک دستیاب ہوں گی یہاں تک کہ آپ اس دوران انٹرنیٹ سے متصل نہیں ہو جاتے۔ بعض ویڈیوز کسی صورت بھی آف لائن دیکھنے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے