Voice of Asia News

چین، نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی تعداد 18لاکھ ہو گئی

بیجنگ(وائس آف ایشیا) چین میں نئے ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کی تعداد 18لاکھ ہو گئی۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر صنعت و انفارمیشن میائووے نے قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس کی وزارتی راہداری میں ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت چین میں نئی توانائی کی گاڑیوں کی تعداد 18 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔گزشتہ پانچ سالوں میں چین نے نئی توانائی کی گاڑیوں کے فروغ کے لحاظ سے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صنعتی پیمانے کے لحاظ سے دیکھا جائے، چین مسلسل تین سالوں سے پیداوار اور فروخت کے شعبوں میں دنیا کا پہلا بڑا ملک ہے۔ گزشتہ سال کے اختتام تک چین میں نئی توانائی کی گاڑیوں کی تعداد 18لاکھ تک جاپہنچی ہے۔گزشتہ سال پیداوار اور فروخت کی تعداد تقریباً 8 لاکھ رہی، جس میں 2016ء کے مقابلے میں 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی توانائی کی ٹیکنالوجی کی ترقی اور بیٹری چارجنگ کی بنیادی تنصیبات کو مسلسل بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں نئی توانائی کی گاڑیوں کی ترقی میں تیز اضافے کے رجحان کو برقرار رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے