Voice of Asia News

ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی

ہانگ کانگ (وائس آف ایشیا) ایشین سٹاک مارکیٹس میں بدھ کو تیزی رہی جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فولاد کی درآمد پر ٹیکس کے نفاذ سے عالمی تجارتی جنگ کا امکان ہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 21417.76 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 2.1 فیصد بڑھ کر 30510.73 پوائنٹ پر بند ہوا۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1 فیصد اضافے کے ساتھ 3289.64 پوائنٹ پر بند ہوا۔
سیئول کا کے او ایس پی آئی انڈیکس 0.7 فیصد بڑھ کر 2428.46 پوائنٹ رہا۔ادھر منگل کو نیویارک کا ڈوو جونز انڈیکس 24884.12 پوائنٹ کے ساتھ ایک روز قبل کی سطح پر فلیٹ بند ہوا۔ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.3 فیصد بڑھ کر 2728.12 پوائنٹ پر بند ہوا۔نصداق کمپوزٹ انڈیکس 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 7372.01 پوائنٹ پر بند ہوا۔لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 7146.75 پوائنٹ پر بند ہوا۔فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 12113.87 پوائنٹ پر بند ہوا۔پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 0.1 فیصد بڑھ کر 5170.23 پوائنٹ پر بند ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے