Voice of Asia News

”امن کا نشان، ہمارا پاکستان“ پاک فوج نے یوم پاکستان تھیم جاری کردی

راولپنڈی (وائس آف ایشیا) آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے موقع پر ”امن کا نشان، ہمارا پاکستان“ کے نام سے 23 مارچ کے لیے خصوصی تھیم جاری کردی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے  یوم پاکستان کے موقع پر ”امن کا نشان، ہمارا پاکستان“ کے نام سے خصوصی تھیم جاری کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قوم 23 مارچ کو 78واں یوم پاکستان منانے کے لیے تیار ہے، پاکستان امن کا دوسرا نام ہے اور ہم ہر قیمت پر اس کی حفاظت کریں گے۔دوسری جانب اسلام آباد میں 23 مارچ کو مسلح افواج کی یوم پاکستان پریڈ منعقد ہوگی جس کے لیے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے