Voice of Asia News

مشال قتل کیس میں اہم پیش رفت; مرکزی ملزم گرفتار

مردان (کرائم رپورٹروائس آف ایشیا جمال احمد) مشال قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او مردان نے بتایا کہ مشال قتل کیس کے مرکزی ملزم عارف ولد طور خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ملزم کو رنگ روڈ چمتار سے گرفتار کیا گیا ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ملزم نے کافی مرتبہ اپنا ٹھکانہ تبدیل کیا لیکن پولیس کی اسپیشل ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ یاد رہے کہ مشال قتل کیس کا مرکزی ملزم عارف مردانوی پی ٹی آئی کا سابق تحصیل کونسلر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے