Voice of Asia News

ساہیوال انسداد دہشت گر دی کورٹ بارہ آفیسروں پولیس کی گرفتاری کا حکم

ساہیوال(کرائم رپورٹروائس آف ایشیا جمال احمد) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے بارہ پولیس آفیسروں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ ان پولیس آفسیروں اور اہل کاروں کو 9مارچ کو عدالت میں گرفتار کر کے پیش کیا جائے ۔12/8.17کو قبولہ وارڈ نمبر 9میں 5سالہ بچی کلثوم کے اغواء،زبر دستی زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش گلی میں پھینک جانے کے مقدمہ کے تین ملزموں عرفان شاہ،وریام اور نسیم کے خلاف گواہی کیلئے پولیس آفیسروں نے عدالتی احکامات کی تعمیل کے با وجود حاضر نہ ہوئے جس پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر کے گرفتاری کا حکم دے دیا ۔پولیس آفیسروں میں پولیس انسپکٹر نثار احمد بھٹی،پولیس انسپکٹر رانا نثار احمد،پولیس انسپکٹر ندیم افضال،سب انسپکٹر محمد ارشد،سب انسپکٹر ملک ارشاد،اے ایس آئی محمد سلیم،عرفان،ہیڈ کانسٹیبل ،نواب ہیڈ کانسٹیبل ،لیڈی کانسٹیبل زاہدہ پر وین،تین کانسٹیبل مزمل حسین،زاہد فاروق اور زاہد الرحمن شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے