Voice of Asia News

بچوں کی ذہانت بڑھانے کے لئے مختلف جسمانی کھیل کھیلنا ضروری ہیں، ماہرین

لندن(وائس آف ایشیا) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بچوں کی ذہانت بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ انہیں کھیل گود کی جانب راغب کیا جائے۔ یورپی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہیے ، بچے کو ذہین اور چاق و چوبند بنانے کے لئے ان کی پیدا ئش کے دن سے ہی گیم کھیلنے کا عادی بنا دیں لیکن ذرا مختلف انداز میں، انہیں یہ گیم موبائل فون ، کمپیوٹر یا کسی اور آلے سے نہیں بلکہ براہِ راست کھیلنی چا ہیے۔معصوم بچوں کی ذہانت کے لئے بہتر ہے کہ والدین کھیل کھیلتے ہوئے انہیں مختلف چیزیں، پھل اور سبزیاں وغیرہ اٹھائیں اور ہر ایک کا رنگ بچے کو بتائیں۔مثال کے طور پر سنگترا لیں اور بچے کو بتائیں کہ سنگترا پیلا ہوتا ہے۔ اسی طرح باقی سبزیوں اور پھلوں کے رنگوں سے اسے روشناس کرائیں اور بتدریج دیگر چیزوں کے متعلق اسے بتاتے چلے جائیں۔ برطانوی ادارے، چلڈرنز نیشنل ہیلتھ سسٹم کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بچے کے ساتھ یہ گیم کھیلنے سے پہلے دن سے ہی اس کا دماغ مربوط اور متحرک ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اس کے برعکس جو ماں باپ اپنے بچوں کے ساتھ توتلی سی آواز میں لاڈ پیار پر مبنی بے معنی باتیں کرتے ہیں، اس سرگرمی سے بچوں کے دماغ پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے بلکہ بچہ کند ذہن بنتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے