Voice of Asia News

خواتین کے مساوی حقوق کی جدوجہد جاری ہے، جرمن چانسلر

برلن (وائس آف ایشیا) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ خواتین کے لیے مساوی حقوق کی جدوجہد جاری ہے۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے جاری کردہ اپنے انسٹاگرام ویڈیو بیان میںکہا کہ عالمی سطح پر اس تناظر میں پیشرفت ضرور ہوئی ہے لیکن ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ جرمنی کی وسیع تر نئی مخلوط حکومت میں خواتین کی نمائندگی بڑھائی جائے گی۔ آٹھ مارچ کے دن خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس ضمن میں دنیا بھر میں مخلتف تقریبات کا خصوصی اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے