Voice of Asia News

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے کل کھیلا جائے گا

کرائسٹ چرچ (وائس آف ایشیا)نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور فیصلہ کن ون ڈے کل ہفتہ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے۔ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پہلے میچ میں 3 وکٹوں سے ہرایا۔ انگلینڈ نے دوسرے اور تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو بالترتیب 6 وکٹ اور 4 رنز سے ہرا کر سیریز میں 2-1 کی سبقت حاصل کر لی، چوتھے میچ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے شاندار کم بیک کیا اور 5 وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔ فیصلہ کن ون ڈے میں دونوں ٹیموں کے مابین دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے