Voice of Asia News

پاک چائنا دوستی زندہ باد سائیکل ریس پرسوں منعقد ہو گی

کراچی (وائس آف ایشیا)پاک چائنا دوستی زندہ باد سائیکل ریس کل اتوار کو منعقد ہو گی، 60 کلومیٹر طویل ریس اسٹار گیٹ سے شروع ہو کر مختلف راستوں ہوتی ہوئی لانڈھی میں اختتام پذیر ہو گی۔ ریس کے چیف آرگنائزر اور سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان نے بتایا کہ سائیکل ریس کی تمام تر تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔سائیکل ریس اسٹار گیٹ سے روانہ ہونے کے بعد ملیر، لانڈھی، ملیر جیل، بھینس کالونی، نیشنل ہائی وئے، رزاق آباد، اسٹیل ٹاؤن اور گھگھر پھاٹک سے ہوتی ہوئی دھابے جی جائے گی اور پھر واپس اسی راستے سے ہوتی ہوئی منزل پمپ لانڈھی مین روڈ پر ختم ہو گی۔ کلیم اعوان نے کہا کہ پاکستان بھر سے 100 سے زائد تیز رفتار ترین سائیکلسٹ اس ریس میں حصہ لیں گے۔ ریس میں سائیکلسٹوں اور منتظمین کی حفاظت کے لئے پاکستان رینجرز سندھ، آئی جی سندھ، کیپٹل سٹی پولیس چیف اور کراچی ٹریفک پولیس خصوصی انتظامات کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے