Voice of Asia News

میر واعظ فورم کی کشمیر بارے کٹھ پتلی وزیر خزانہ کے گمراہ کن بیان کی مذمت

سرینگر(وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمرفاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم نے بھارت نواز حکمران پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر اورکٹھ پتلی وزیر خزانہ حسیب درابوکے کشمیر بارے حالیہ گمراہ کن بیان کہ جموںوکشمیر سیاسی نہیں بلکہ ایک سماجہ مسئلہ ہے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ یہ جھوٹے بیانات مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرنے اور جموںوکشمیر کے عوام کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کے بارے میں عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے پروپیگنڈہ کا حصہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت کی یہ کٹھ پتلیاں اپنے آقا کی خوشنودی کیلئے اس طرح کے بے بنیاد دعوے کر رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ ترجمان نے کٹھ پتلی وزیر کو تاریخ کا مطالعہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ بھارتی حکمران کشمیریوں کی حق پرمبنی جدوجہد آزادی کو کمزو ر کرنے اور جموںوکشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو طول دینے کیلئے اس طرح کے دعوئوں اور بیانات کی سرپرستی اور انہیں فروغ دے رہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے