Voice of Asia News

بھارتی حکمرانوں کا طرز عمل غیر سیاسی اور غیر جمہوری ہے، محاذ آزادی

سرینگر (وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیرمیںمحازآزادی کے سرپرست اعلیٰ محمد اعظم انقلابی اور صدر سید الطاف اندرابی نے بھارتی حکمران طرف سے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو طاقت کے بل پر دبانے کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد اعظم انقلابی اورسید الطاف اندرابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں شدید غم و غصہ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکمران طاقت کے نشے میں مست ہوکر کشمیریوں کو اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے پر امن جدوجہد جاری رکھنے سے روکنے کیلئے نہ صرف غیر سیاسی اور غیر جمہوری بلکہ غیر اخلاقی ہتھکنڈے اختیار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں ماردھاڑ ، ظلم وتشدداور قتل عام کا بازار گرم کررکھا ہے جبکہ نہتے کشمیری اپنے جمہوری اور سیاسی حقوق کے حصول کیلئے اپنی پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ بھارتی حکمران اور اس کی کٹھ پتلی انتظامیہ سیاسی طرح پر کشمیری حریت قیادت کا مقابلہ کرنے میں ناکامی کے بعد اب انہیں مرعوب کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے جو کہ انتہا ئی قابل مذمت ہے ۔ حریت رہنمائوں نے واضح کیاکہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن و سلامتی قائم نہیں ہو سکتی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے