Voice of Asia News

مقبوضہ کشمیرمیں تعینات بھارتی فوجیوں نے تین اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

سرینگر(وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیرمیں تعینات بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع اسلام آباد میں تین اور کشمیری نوجوانوںکو شہید کردیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی ٹیک کے طالب علم عیسی فاضلی اور سید اویس سمیت تین نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے ہاکورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ادھر انتظامیہ نے لوگوںکوشہادتوں پر احتجاج اور بھارت مخالف مظاہرے کرنے سے روکنے کیلئے سرینگر کے علاقے صورہ اور اسلام آباد میں کرفیو اور پابندیاں عائد کر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے