Voice of Asia News

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا اعلیٰ معیار کی تربیت کیلئے پروفیشنل کوچ لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے قومی کھلاڑیوں کی جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کیلئے پروفیشنل کوچ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی سے مدد لی جائے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین نے اے پی پی کو بتایا کہ پی بی سی سی نے فروری میں لاہور میں ہونے والی دو روزہ کانفرنس کے دوران طویل مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے پروفیشنل کوچ کی خدمات حاصل کریں گے تاکہ کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید بہتری اور نکھار آ سکے۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا جائے گا اور کوچ کے حوالے سے ان کی مدد لی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے