Voice of Asia News

تیونس کے دارالحکومت میں خواتین نے مساوی حقوق کے حق میں ایک بڑا مظاہرہ

تیونیسیا (وائس آف ایشیا) تیونس کے دارالحکومت میں خواتین نے مساوی حقوق کے حق میں ایک بڑا مظاہرہ کیا ۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق خواتین اپنے حقوق کے لئے نعرے لگاتے ہوئے پارلیمنٹ تک گئیں۔ تیونسی خواتین دستور میں ایسی ترمیم چاہتی ہیں، جن کے تحت جائیداد میں انہیں مساوی حصہ حاصل ہو۔ اس مظاہرے کا انتظام کرنے والی خواتین کا مؤقف ہے کہ تیونسی معاشرہ اتنی ترقی کر چکا ہے کہ خواتین مساوی حقوق کے ساتھ بھی مضبوط مسلمان رہ سکتی ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات تھے اور پولیس کے اضافی دستے بھی تعینات کئے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے