Voice of Asia News

مچھلی کے غیر قانونی شکار کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع

پشاور(وائس آف ایشیا) خیبر پختونخوا میں چائنا مچھلی کے غیرقانونی شکارکی روک تھام کیلئے ضلع نوشہرہ اور ضلع چارسدہ میں گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز پشاور سید ہدایت شاہ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں اور رائیڈر سکواڈ دریائے سندھ، کابل ، سردریاب ، ناگمان، ادیزئی، جندی، شاہ عالم اور ورسک نہر کے کناروں پر چھاپے مار رہے ہیں، چائنا مچھلی کا شکار کرنے والے کے خلاف فشریز ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی جبکہ چائنا مچھلیوں کی خرید و فروخت پر پابندی کو یقینی بنانے کیلئے مچھلی مارکیٹوںپر بھی چھاپے شروع کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مچھلیوں کی افزائش نسل کیلئے دریائوں، ندی نالوں اور تالابوں میں مچھلیوں کے ہزاروں بچے چھوڑے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے