Voice of Asia News

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے پیپلز پارٹی کی دیگر جماعتوں سے مشاورت

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کے لیے مشاورت کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے مشاورت شروع کردی ہے، سینیٹر شیری رحمان قائد حزب اختلاف کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں جب کہ پی پی قیادت پارٹی کے اندر مشاورت کے ساتھ ساتھ اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے ساتھ دینے والی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائی گی جب کہ ایوان بالا میں اپوزیشن کی بڑی جماعت ہونے کے ناطے پی پی قائد حزب اختلاف اپنا لانا چاہتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین اور سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیرمین سینیٹ منتخب ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے