Voice of Asia News

سونم کپور کوسمو پولیٹن انڈیا کے سرورق کی زینت بن گئیں

ممبئی (وائس آف ایشیا)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کوسمو پولیٹن انڈیا کے سرورق کی زینت بن گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کوسمو پولیٹن انڈیا نے انسٹاگرام پر مارچ شمارے کے سرورق کی تصویر شیئر کی ہے،جس میں اداکارہ سونم کپور نے سیاہ رنگ کے کپڑے پہنے اور بال کھلے رکھے ہیں۔ اداکارہ سونم کپور ان دنوں فلم ’’ویر دی ویڈنگ ‘‘کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں اداکارہ کرینہ کپور خان، سونم کپور، سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسانیا شامل ہیں، فلم رواں سال یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے